حدیث شریف 1 ۔

حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں رسول ﷺ نے فرمایا جس نے مجھ پر دن بھر میں ہزار بار درود پاک پڑھا وہ مرے گا نہیں جب تک کہ جنت میں اپنی آرام گاہ ( جاۓ رہائش ) نہ دیکھ لےگا

( کشف الغمہ صفر نمبر 271)
تشریح : سبحان اللہ کتنا بڑا انعام ہے ذرا علیدہ بیٹھ کرغورکریں کہ جنت کتنی اعلٰی نعمت ہے ساری دنیا اور جو کچھ دنیا میں ہے ایک پلڑے میں رکھی جائے اور جنت کا ایک رومال ایک پلڑے میں رکھا جاۓ تو وہ رومال ہی قیمتی اور وزنی نکلے گا اللہ تعالی ہم سب کو زیادہ سے زیادہ درود پاک پڑنے کی توفیق عطا فرمائے

حدیث شریف 2 ۔

وہ شخص قیامت والے دن میرے سب سے زیادہ قریب ہوگا جس نے مجھ پرسب سے زیادہ درودشریف پڑھا ہوگا

کروڑ درود شریف پرھنے کے لئے روزانہ کا معمول

مہینے سال دن میں کتنا پڑھیں تو
10 2 10000
1 3 9000
5 3 8000
0 4 7000
7 4 6000
6 5 5000
0 7 4000
1 9 3000
6 14 2000
3 28 1000

 

علامہ اقبال صاحب نے اپنی زندگی میں 1 کروڑ درود شریف پڑھا۔اور و حکیم الامت کہلوائے ۔
نوٹ: یااللہ اور اس کے رسول پتے کی نوکری ہے ضرور پڑھیے سوچیے اور عمل کیجیے۔
الداعى إلى الخير سلسله عاليه اويسي كماليه
سيدحسنات احمدکمال سجاده نشین درباعالیہ سید سید میران شاہ صاحب بانی وسرپرست  خانقاہ دارالحسنات مرکز فروغ ذکرو درود شریف بمقام چک عبدالخالق براسته وتصیل دینہ ضلع جہلم پاکستان