میں درودشریف ورلڈ بینک کاممبرخودبھی ہوں اور میری بیگم کنول عاصم بھی ہیں اس میں شک نہیں کہ ہم دونوں باقاعدگی سے درود پاک پڑھتے ہیں اور ہفتہ وار جمع بھی کراتے ہیں میرا کام چونکہ لکھنا پڑھنا ہے۔
اللہ پاک کے کرم سے کئی کتابیں لکھیں مرتب کیں تعلیمات اسلام کے حوالے سے بھی کام کیادین اسلام ہمارا اوڑھنا بچھونا ہے لیکن درودشریف کا ورلڈ بینک بالکل ایک نیا اور اچھوتا نظریہ اور عمل ہے عبادت کی عبادت اورذہنی بالیدگی الگ سے آج کے دور میں اس قسم کی عبادتیں جو مشاغل کے زمرے میں آتی ہیں انکا محرک یا تو کوئی بہت بڑاماہر نفسیات ہو سکتا ہے یا پھر اللہ کا ولی! مجھے سید حسنات احمد کمال صاحب کے خانوادے پر اللہ کی عنائت اور ولائت کا ادراک ہے۔
اس کے بہت سے فوائد ہیں جو روزانہ درود شریف پیار اور احترام کے ساتھ تلاوت کرتا ہے۔ درود شریف کی تلاوت حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ایک سچے پیار اور محبت کی عکاسی کرتی ہے۔
اللہ تعالٰی کی طرف سے زبردست انعامات: اللہ اس درود پاک پڑھنے والے پر دس بارشیں کرتا ہے۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حدیث میں کہا ہے: “جو شخص اللہ سے میرے لئے بلندی کی درخواست کرے گا ، اللہ اس کو دس بار بلند کرے گا۔”