بسم اللہ الرحمن الرحیم

_السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ

امید ہے کہ آپ بفضل تعالی بخیریت ہو گے۔ سب سے پہلے آپ کا تہ دل سے مشکور ہوں کہ آپ نے فروغ درودشریف کے اس عظیم مشن کیلئے اپنی خدمات پیش کی ہیں،انشا اللہ امید واثق ہے کہ نبی کریم ﷺ کے اس فرمان عالی شان کے مطابق کہ کثرت سے درودشریف پڑھنے والے کے نہ صرف تمام گناہ بخش دیئے جاتے ہیں بلکہ اس کے جملہ معاملات میں بہتری کی ذمہ داری خوداللہ رب العزت اٹھالیتا ہے اللہ کریم سے عاجزانہ التجا ہے کہ اس بابرکت ورد کے طفیل میری آپ کی اور امت مسلمہ کی دنیا وآخرت میں بھلائی فرماۓ ( آمین ) قلندرلاہوری ڈاکٹرعلامہ اقبال رحمتہ اللہ علیہ سے ان کے دوست ڈاکٹرعبدالحمید نے پوچھا کہ آپ حکیم الامت کیسے بنے ؟ تو ڈاکٹر علامہ اقبال رحمت اللہ علیہ نے جواب دیا وہ آب زر سے لکھنے کے قابل ہے آپ نے فرمایا کہ میں نے سرکاردوعالم حضرت محمد ﷺ کی بارگاہ میں ایک کروڑ درودشریف کا تحفہ گن کر بھیجا ہے آپ بھی ایسا کر کے حکیم الامت بن سکتے ہیں متعدداحادیث نبوی ﷺ سے گن کر درودشریف پڑھنے کا جواز ملتا ہے مثلا ایک ایسی ہی ایمان افروز حدیث مبارکہ میں رسول ﷺ نے فرمایا جس نے مجھ پر دن بھر میں ہزار باردرود پاک پڑھاوہ مرے گا نہیں جب تک کہ وہ جنت میں اپنی آرام گاہ (جاۓ رہائش)نہ دیکھ لے گا۔ بندہ ناچیز کی خواہش ہے کے درود شریف بینک کا ممبر ہونے کے ناطے آپ بھی اپنی زندگی میں ایک کروڑ درود شریف پڑھنے کی سعادت حاصل کرے اللہ تعالٰی کے خاص فضل و کرم اور نبی کریم ﷺ کی نگاہ لطف وکرم کے صدقے خاکسار نے اپنے شخ المکزم پروفیسر حضرت باغ حسین کمال رحمت اللہ علی حیات مبارکہ میں ایک کروڑ درودشریف پڑھنے کا اعزاز حاصل کر لیا تھا۔ وماتوفیقی الاباللہ ۔

اس خط کی وساطت سے آپ کی خدمت میں درود شریف اور ذکراسم ذات کے چندکارڈ بیج رہا ہوں اور آپ کویقین کی جاتی ہے کہ آپ کارڈ پر درج درود شریف پڑھنے کی کوشش کریں کیونکہ میرے شیخ المکرم کوروحانی طور پر دربار رسالت سے یہی درودشریف پڑھنے کی خصوصی نسبت لی ہے ۔ یہ درودشریف پڑھنے سے آپ کو بہت جلد اس کی برکات کا اندازہ ہو جاۓ گا۔ درودشریف کا تلفظ درست طریقے سے ادا کر یں ۔ کارڈ کے دوسری طرف ذکر اسم ذات ( عفی قبی ) کا طریقہ درج ہے کہ ذکر صبح اور شام کی نماز کے بعد با قاعدگی سے کیا کریں ۔ کیونکہ قرآن کریم کی سورۃ الدھر میں اللہ رب العزت حکم دیتا ہے۔

ترجمعہ ۔ اور اپنے رب کے نام کا ذکر کرو صبح شام

نبی کریم ﷺ نے ذکر کی فضیلت بیان کرتے ہوۓ فرمایا کہ اللہ کے ذکر سے بڑھ کر عذاب سے بچانے والی اور کوئی چیزنہیں‘‘اس لئے ذکر درود شریف کے فروغ کے اس عظیم مشن پر نہ صرف آپ خود عمل پیرا ہوں بلکہ اپنے اہل خانہ عزیزاقارب اور دیگر برادران اسلام کو اس انمول اور لازوال دولت سے فیض یاب کرکے دنیا میں چہارسو پھیلی ظلمت و گمراہی کی تاریکیوں میں ایسی شمعیں روشن کریں جس سے زنگ آلود اورمردہ دلوں کو روشنی اور حیات ابدی مل سکے اور اس عظیم دعوت کے صدقے اللہ تعالی ہمیں دنیا اور آخرت میں سرخروفرماۓ ( آمین ) آخر میں اللہ کریم سے عاجزانہ دعا ہے مجھے اور آپ کو ذکر درودشریف پر دائی عمل کی توفیق عطا فرما کر دنیا اور آخرت میں کامیابی عطا فرمائے

(آمین)

واسلام
سیدحسنات احمد کمال
بانی ومہتمم خانقاه دار الحسنات مرکز فروغ ذکرودرود شریف بمقام : چک عبدالخالق براسته تحصیل و ینہ ضلع جہلم پاکستان
پوسٹ کوڈ 49401 موبائل نمبر: 5427961 – 92300 +