:حدیث01
.رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمانِ عالیشان ہے
مجھ پر درود شریف پڑھ کر اپنی مجلس آراستہ کرو کے تمھارا درودِ پاک پڑھنا بروز قیامت تمھارے لیئے نور ہوگا۔

:حوالہ
(فردوس اخبار جلد: 01 ، ص: 422 ، حدیث: 3149)

.ام المومنین عائشہ صدیقہ طاہرہ رضی اللہ عنہ فرماتی ہے
“اپنی مجلس کو نبیِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درودِ پاک پڑھ کے اراستہ کرو”

:حوالہ جات
(الخطيب البغدادي جلد: 07 ، صفحہ: 216)

حضورِ نبیِ کریم ﷺ درودِ مبارکہ پڑھنے والے کا کا نام بھی جانتے ہیں – سبحان اللہ

Majles me durood pak parhne ki barkaat

:حدیث ۛ02
:حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا
بیشک اللہ عزوجل نے ایک فرشتہ میری قبر پر مقرر فرمایا ہے جس کو تمام مخلوق کی آواز سنے کی طاقت دی ہے پس قیامت تک جو کوئی مجھ پر درودِ پاک پڑھتا ہے تو وہ اُس کا اور اسکے باپ کا نام پیش کرتا ہے “فلاں بن فلاں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درودِ پاک پڑھا ہے۔

:حوالہ
(‎ مسند البزارجلد: 06 ، ص: 200 ، حدیث: 1320)

:حدیث ۛ03
حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:”بیشک تمھارا نام با شناخت مجھے پیش کیا جاتا ہے لہذہ مجھ پراسان (یعنی خوبصورت) الفاظ میں درودِ پاک پڑھا کریں”۔

حوالہ:

مسنف ابن عبد الرزاق ، جلد: 02 ، ص: 140 ، باب آس سلاتو الان نبی ﷺ حدیث 3116

Majles me durood pak parhne ki barkaat