یہ ایمان افروز واقعہ جب مجھے یاد آتا ہے تو میرا ایمان تازہ ہو جا تا ہے ۔ آپ بھی سنیئے کہ ہماری مسجد میں ماہانہ محفل ذکر جاری تھی ۔ اس محفل میں قریبی دیہات کا لڑکا جس کی والدہ کا انتقال ہو چکا تھا محفل ذکر میں بیٹھا جو ذکر کر رہا تھا چونکہ میرے شیخ حضرت باغ حسین کمال ذکر کے بعد اپنے مریدین کو مراقبات کراتے تھے جن میں دیگر مراقبات کے علاوہ کعبہ شریف کی روحانی حاضری کا مراقبہ بھی تھا۔

چونکہ میرے شیخ نے مجھے بھی ذکرولطائف اور مراقبات کرانے کی اجازت مرحمت فرمائی ہوئی ہے اسی محفل ذکر میں ،میں نے بھی پرانے ساتھیوں کو جب مراقبات کراۓ تو اسی نوجوان لڑکے کی مرحوم والدہ کو میں نے روحانی طور پر کعبہ شریف کا مراقبہ کروایا اور یہ بات صرف مجھے معلوم تھی یا میرے رب کو ، ذکر مکمل ہوا دعا کے بعد میں نے اس لڑ کے کی تالیف قلب کیلئے کہا کہ مبارک ہوآ ج آپ کی والدہ کی روح نے کعبۃ اللہ میں حاضری دی ہے اس بات پر اس لڑ کے نے اچانک فرط جذبات سے مغلوب ہوکر کہا کہ شاہ صاحب اللہ کی عزت کی قسم میں نے نہ صرف اپنی والدہ کو ذکر کے دوران کعبہ شریف میں دیکھا ہے بلکہ میں نے والد صاحب کو کعبۃ اللہ کا طواف کرتے بھی دیکھا ہے ۔ حضرات یہ میری اس بات کی تصد یق تھی جو کہ میں نے اسے پہلے بتائی کہ تمہاری والدہ نے کعبہ شریف کی حاضری دی۔

Marhum Waldain Ki Kabba Tullah Me Hazri