یہ 2005 ء کا واقعہ ہے شاید اس واقع کو میں کبھی بھلا نہ سکو۔ ہوا یوں کہ ہمارے پڑوسی گاؤں جلو چک تحصیل دینہ کا ایک شخص جس کا نام محمد عجائب تھا ’’برین ٹیومر‘‘ کی وجہ سے انتقال کرگیا مجھ سے اس کا عقیدت کا رشتہ تھا نماز جنازہ پڑھنے کے بعد مرنے والے کے عزیزوں کو مخاطب کر کے میں نے کہا کہ آج میں محمد عجائب کو درود شریف کا تحفہ ایصال کرونگا۔
یقینا اللہ پاک صرف اس کی ہی نہیں بلکہ پورے قبرستان والوں کی بخشش کر دیں گے میری یہ بات سن کر پاس ہی کھڑے رفاقت نے کہا کہ بالکل ٹھیک..!آج رات ہی خواب میں، میں نے اس قبرستان کے مردے آپس میں باتیں کرتے دیکھے تھے کہ جو کہہ رہے تھے کل اس قبرستان میں ایک ایسے شخص دفنایا جار ہا ہے جس کی وجہ سے اللہ ہم سب کی بخشش کردے گا۔
Pure Qabbaristan Per Rahem