یہ 2006 ء کی بات ہے ہم نے یہ فیصلہ کیا کہ گاؤں کی باقی مساجد میں بھی ہفتہ وار ذکر کی محفل منعقد کی جاۓ تاکہ اہل محلہ کو فائدہ پہنچے ۔ جب رات مساجد میں ذکر کی محافل کا سلسلہ شروع ہو گیا تو ہماری ایک جامع مسجد جہاں میں جمعہ کے بعد ذکر کراتا تھا ملحقہ قبرستان کے مردوں نے ہمارے ایک ذکر کرنے والے ساتھی کے خواب میں آکر بتایا کہ ہم پورا ہفتہ جمعہ والے دن ہونے والی ذکر کی محفل کا انتظار کرتے ہیں کہ کب ذکرہو اور کب ہم ذکر کرکے بے شمارثواب کمائیں ۔ اس طرح گاؤں کی ایک چھوٹی مسجد میں جو کہ اہل محلہ کی غفلت کے باعث اتنی آباد نہیں تھی

جب میں نے وہاں ذکر شروع کروایا تو اس کے محلہ کے جواس مسجد کے سابقہ نمازی، جوان، امام اور متولی تھے اور فوت ہوچکے تھے انھوں نے خواب میں آکر بشارت دی کہ اب ہمیں قبروں میں ذکر کی وجہ سے ایسے ثواب ملا ہے جس طرح بند کمرے میں کسی نے آکسیجن اور تازہ ہوا کیلئے کمرے میں روشن دان رکھ دیے ہیں اور تازہ ہوا کے جھونکے آنے شروع ہو گئے ہیں ۔وہ تمام مردے خواب میں آ کر ذکر کرنے والے کا شکریہ ادا کررہے تھے ۔ اس طرح گاؤں کی دیگردومساجد میں بھی ذکر کی محفل کروانے پر اس محلے کے مردوں نے خواب میں بتایا کہ جب ذکر کی محفل ہماری مسجد میں ہوتی ہے تو ہمیں قبروں میں ذکر خوراک کی صورت میں ملتا ہے کیونکہ روح کی غذا تو اللہ کا ذکر ہے اس لیے ضرورت ہے کہ ہر مسلمان اپنی مسجدوں میں ذکرکی محفل کا انعقاد کرے تاکہ وہاں بستی کے مردوں کو قبروں سے بھی ذکر کا ثواب اور فیض مل سکے ۔

Zikr Roh Ki Ghaza