میں ایک بینک میں ملازمت کرتی ہوں جب جبار مرزا کا درودشریف ورلڈ بینک کا کالم پڑھا تو حیران رہ گئی کہ درودشریف بینک کس طرح کام کرتا ہے ۔ درودشریف کیسے جمع ہوتا ہے اور کس طرح ممبران کو بوقت ضرورت اس کاتحفہ ملتا ہے۔
یہ سب باتیں فون پر 2000 ء میں سید حسنات احمد کمال سے ہوئیں تو درود شریف ورلڈ بینک کے بارے میں مکمل آگاہی ہوئی ۔ الحمدللہ میں 2009ء سے درود شریف ورلڈ بینک کی ممبر ہوں اور ہفتہ وارایک لاکھ درودشریف پڑھ رہی ہوں ۔ جب سے دورشریف پڑھنا شروع کیا ہے زندگی کامقصد محورہی بدل گیا ہے۔