:حدیث ۛ01
عاصم بن عبیداللہ بیان فرماتے ہیں انہوں نے عبداللہ ابن عامر سے سنا کہ انہوں نے اپنے والد سے سنا کہ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نےارشاد فرمایا۔”جو مجھ پر درود بھیجتا ہے تو جب تک وہ مجھے پہ درود بھیجتا رہتا ہے فرشتے اسکے لیئے دعاِ رحمت کرتے رہتے ہیں .اب بندے کی مرضی ہے کم پڑھے یا زیادہ”۔
حوالہ:سنن ابن ماجہ ، جلد: 01 ، صفحہ: 490 ، کتاب نمبر 05 – کتاب اکرامت الصلات وال سنت ، حدیث: 907
:حدیث ۛ02
حضرت ابوہریرہ رَضِیَ اللهُ عَنْهُ سے روایت ہے کہ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نےارشاد فرمایا۔
“جس نے مجھ پر ایک بار درود بھیجا اللہ اُس پر 10 رحمتیں بھیجتا ہے”
حوالہ;صحیح مسلم جلد: 01 ، کتب نمبر 04۔ کتبس صلوات ، باب نمبر 17 ، ص: 216 ، حدیث: 408
:ۛحدیث 03
حضرت ابوہریرہ رَضِیَ اللهُ عَنْهُ سے روایت ہے کہ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرمایا۔
جس نے مجھے پر ایک بار درودِ پاک پڑھا اللہ اُس پر 10 رحمتیں بھیجتا ہے اسکے نامے اعمال میں 10 نیکیاں لکھتا ہے۔
:حوالہ جات
﴾جامع الترمذي جلد 02 ، صفحہ: 28 ، کتب نمبر 03۔کتاب البتر ، حدیث: 485﴿
:حدیث ۛ04
حضرت عبداللہ ابن مسعود رَضِیَ اللهُ عَنْهُ سے روایت ہے کہ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا۔
بروز قیامت لوگوں میں سے میری قریب تروہ ہوگا جو مجھ پر سب سے زیاد درود پڑھے گا۔
:حوالہ جات
(جامع الترمذي جلد 02 ، صفحہ: 28 ، کتب نمبر 03۔کتاب البتر ، حدیث: 484)
:حدیث ۛ05
حضرت انس بن مالک رَضِیَ اللهُ عَنْهُ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا۔
جس نے مجھے پر ایک بار درودِ پاک پڑھا اللہ اُس پر 10 رحمتیں نازل فرماتا ، 10گناہ مٹاتا ہے اور 10 درجات بلند فرماتا ہے۔
:حوالہ جات
سنن نسائی جلد 03 ، ص: 222 ، کتب نمبر 13 – کتبس ساؤ ، باب نمبر 55 حزور نبی ای کریم ﷺ پیر صلات او سلام بھجنے کے فاضل ، حدیث: 1297
(امام بخاری نی العاداب المفراد جلد: 01 ، صفحہ: 225 ، حدیث: 643)
(امام بیہقی شعیب امامن جلد: 02 ، ص: 210 ، حدث: 1554)