یہ تقریبا آج سے 10 برس پہلے کا واقعہ ہے ہماری ہی مسجد جس میں درودشریف کا ورلڈ بینک قائم ہوا ہیں محفل میلاد شریف کے حوالے سے مسجد میں نماز مغرب میں خصوصی محفل ذکرتھی ۔ مجھے ایک روز قبل خواب آیا کہ آپ کی مسجد میں جو محفل ذکر ہورہی ہے اس میں جتنے افراد بھی محفل ذکر میں شامل ہوے اللہ تعالی نے ان سب کو بخش دیا ہے ۔
اسی طرح اس واقعہ کے کچھ عرصہ کے بعد پھر شب معراج والے دن اسی مسجد میں منعقد ہونے والی محفل ذکر کے حوالے سے مجھے نماز ظہر کے بعد خواب میں بتایا گیا کہ آج جوتمہاری محفل ذکر میں شریک ہوں گے وہ ظاہری طور پر تو مسجد میں بیٹھیں ہوں گے مگر روحانی طور پر سب حاضرین محفل ذکر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کچہری میں درباراقدس میں بیٹھ کرذکرکر رہے ہوں۔