ہمارے پڑوسی گاؤں جلو چک میں میری خواہش تھی کہ وہاں چونکہ بہت زیادہ لوگ رہتے ہیں کیوں نہ وہاں درود شریف بینک کی شاخ قائم کردوں خدا کی قدرت میں اچانک خواب میں دیکھتا ہوں کہ گاؤں کے ایک کمرے میں کافی لوگ بیٹھے ہیں ان کے سامنے ٹرے میں شلوارقمیص کا تحفہ پڑا ہے ۔
Rasool Pak Ka Tuhfa
جو رسول اللہ ﷺ نے بھیجا ہے اور ساتھ ارشادفرمایا کہ یہ کپڑے اس شخص کودینا جوسب سے پہلے کمرے میں داخل ہو گا میں جب وہاں پہنچتا ہوں تو وہ سب پکاراٹھتے ہیں شاہ صاحب یہ کپڑوں کا جوڑا آپ کا ہے رسول اللہ ﷺ نے بھجوایا ہے میں وہیں ادھر اس جوڑے کو پہن کر واپس آجاتا ہوں ، پھراللہ کے فضل سے وہاں اس گاؤں میں عورتوں اور مردوں کے الگ الگ درود شریف کے حلقے قائم ہو گئے ۔