چونکہ الحمدللہ میں اپنی مسجد میں گذشتہ 19 برس سے ذکر اسم ذات کی محفل کرارہا ہوں ۔ ہماری مسجد میں صبح اور شام کی نماز کے بعد باقاعدگی سے ذکر ہوتا ہے ۔میرا چھوٹا بھائی تو ایک پرائیوٹ کالج میں لیکچرار ہے خواب میں دیکھتا ہے کہ ہماری مسجد میں محفل ذکر ہو رہی ہے ۔صحابہ کرام کی جماعت جو کہ سفید لباسوں اور سفید پگڑیوں میں ہی ذکر کر رہے ہیں ۔
بھائی کہتا ہے کہ ان صحابہ کرام میں حضرت علی کرم اللہ وجہ نمایاں نظرآ رہے ہیں ۔ کہتا ہے کہ جب میری نظر سامنے پڑتی ہے تو کیا دیکھتا ہوں کہ خود نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صحابہ کرام کی اس مقدس جماعت کو ذکرکرا رہے ہیں ۔ بھائی کہتا ہے کہ دروازے (ہال کے) پرایک بزرگ کھڑے ہیں ۔ بھائی ان سے پوچھتا ہے کہ حضرت آپ سلمان فارسی ہیں وہ جواب دیتے ہیں کہ نہیں میں اولیس قرنی ہوں ۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ذکر اسم ذات کرنا ہمارے ذکر کرانے کی تصدیق تھی ۔ سیدناعلی چونکہ ولائت کے سربراہ ہیں اور ہمارا سلسلہ چونکہ اویسیہ کمالیہ ہے اس لیے ان دوستوں کی نمائندگی اس بات کی طرف اشارہ کر رہی ہے ۔
Ruhani Mahfle Zikr/h6>