[the_ad id=”1168″]
مجھے کہا گیا تھا کہ حسنات احمد کمال صاحب نے درود شریف کا ایک بین الاقوامی بینک قائم کیا ہوا ہے اس کا ممبربنوں اور ہفتہ وار ہرپیر کو بذریعہ ایس ایم ایس اس میں درود شریف جمع کرا دیا کروں لیکن میں یہ کہہ کر ہمیشہ کے لئے ممبربن گیا تھا کہ روزمرہ نمازوں میں جتنا درود پڑھتا ہوں وہ اور کچھ وہ جوشمار کرکے نہیں پڑھتا وہ خودبخود سوموار کے سوموار جمع کرلیا کریں یا برادر جبارمرزا صاحب سے کہا تھا کہ وہ انہیں پہنچا دیا کریں یوں میں اس دنیا کے بہت ہی مختلف بینک کا لائف ٹائم ممبر ہوں ،صداۓ کمال بہت خوبصورت آغاز ہے۔
اس کی خوبصورتی کی بڑی وجہ یہ ہے کہ خصوصی ممبر ہمارےایک دیرینہ دوست اور ملک کے نامور شاعر ادیب سید ضمیرجعفری کے گاؤں چک عبد الخالق سے منصہ مشہود پر آرہا ہے سیدضمیرجعفری صاحب کے بارے میں آغاز شورش کشمیری نے کہا تھا کہ وہ اگر شاعر نہ ہوتے تو فقیر ہوتے میں سمجھتا ہوں وہ فقیر تھے قناعت اگلی شناخت تھی صبر انکی عادت اور ایثار انکی میراث سید حسنات احمد کمال بھی اس خانوادے کے روشن چراغ ہیں جوان ہی نہیں جواں فکر بھی ہیں انکی دینی علمی اورمذہبی خدمات انہیں اپنے دور کے دیگر لوگوں اور ہم عمروں سے ممتاز کرتی ہیں!ڈاکٹر عبدالقد مرخان
( نشان امتیاز اینڈ بار)
Hasnat Ahmad Kamal ka Kamal