حضرت محمد صلى الله عليه وسلم نے فرمایا: مجھ پر درود پاک پڑھو کیوں کہ مجھ پر درود پاک پڑھنا تمھارے گناہوں کا کفارہ ہے اور تمھاری باتوں کی طہارت ہے۔

حدیث شریف میں ہے ایک دن جبریلِ امین حضورصلى الله عليه وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور کہا ، “میں نے آسمانوں پر ایک اِیسا فرشتہ دیکھا جو تخت پر بیٹھا تھا اور 70000 فرشتے قطار (لائن) لگائےاس کی خدمت میں حاضر تھے! اُس کی ہر سانس سے اللہ تعالٰی ایک فرشتہ پیدا فرما رہے ہیں.ابھی ابھی میں نے اُسے ٹوٹے پَروں کے ساتھ کوہ کاف مِیں روتے ہوئے دیکھا ہے! جب اِس نے مجھے دیکھا تو کہا کہ تم اللہ تعالٰی کے حضور میری سفارش کرو ، میں نے کہا تیرا جرم کیا ہے؟

durood-pak-parhnna-tumhare-gunaho-ka-kaffara

اُس نے کہا مراج کی رات جب حضرت محمد صلى الله عليه وسلم کی سواری گزری تو میں تخت پر بیٹھا رہا، تعظیم کے لئے کھڑا نہیں ہوا۔اس لئے اللہ تعالٰی نے مجھے اس جگہ اس عذاب میں مبتلا کر دیا ہے۔

جبریلِ امین نے کہا میں نے اللہ تعالٰی کی بارگاہ میں رو رو کر اسکی سفارش کی ، اللہ تعالٰی نے مجھ سے فرمایا تم اسے کہو کے حضرت محمد صلى الله عليه وسلم پر درود بھیجے۔ چناچے فرشتے نے آپ پر درود بھیجا تو اللہ تعالٰی نے اسکی بھول کو معاف کردیا اور اسکے نئے پَربھی پیدا فرما دیا۔

جب بھی جہاں بھی اور جتنی بار بھی حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نام مبارک آئے تو ہر بار آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود شریف پڑھنا واجب ہے اور ایسا نہ کرنے پر سخت وعید ہے۔جس نے درود شریف کو ہی اپنا وظیفہ بنا لیا تو یہ اُس کی دنیا اورآخرت کے لیے تنہا کافی ہے اور اسکو کسی دوسرے وظیفے کی ضرورت نہیں۔

“سبحان اللہ”

durood pak parhnna gunaho ka kaffara