ہمارا درود شریف حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تک پہنچتا ہے ،  اس سے متعلق حدیث ہیں۔ سیدنا ابن اویس بیان کرتے ہیں۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” تمہارے سب دنوں میں سے بہتر جمعہ کا دن ہے, اس  دن آدم کو پیدا کیا گیا ، اسی  دن وہ فوت ہوگیا ، اسی پر آخری صور پھونکا جائے گا ، اور اس پر چیخ و پکار ہوگی ، اس لیے تم لوگ اس دن مجھ پر کثرت سے درود بھیجا کرو، کیونکہ تمہارا درود مجھ پر پیش کیا جاتا ہے لوگوں نے پوچھا: اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ، یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ جب کہ آپ (مر کر) بوسیدہ ہو چکے ہوں گے، تو ہماری برکات (درود شریف) آپ کے سپرد کی جائیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ سبحانہ وتعالی نے زمین کو انبیائے کرام کے جسموں کو کھانے سے منع کیا ہے۔

درجہ: صحیح البانی
حوالہ: سنن ابی داؤد 1047
کتاب میں حوالہ: کتاب 2 ، حدیث 658

jumma ke din durood parhne ki fazilat

حضرت ابو دردہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  نے ارشاد فرمایا کے ، “جمعہ کے دن مجھ پر درود شریف پڑھا کرو ، یہ حاضری کا دن ہے ، کہ اس دن فرشتےحاضر ہوتے ہے اور جب بھی کوئی مجھ پر درود  پڑھتا ہے تو اسکا درود مجھ پر پیش ہوتا رہتا ہے جب تک وہ پڑتا رہتا ہے “۔ حضرت ابو دردہ رضی اللہ عنہ کہتے ہے میں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! آپکے دنیا سے رخصت ہونے کے بعد بھی؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ، “بیشک! اللہ عزوجل نے زمین کے لیئے حرام کر دیا ہے ، وہ انبیا کے جسم کو کھائے”، اللہ عزوجل کے نبی زندہ رہتے ہیں اور انہیں رزق دیا جاتا ہے۔

jumma https://dar-ul-faizan.com/new/ke din durood parhne ki fazilat</6>