جو کوئی ایک بار درود شریف پرھتا ہے تو اُسکے درود سے ایک پرندہ پیدا ہوتا ہے۔ جسکے 70000 بازو ہیں ہر بازو میں 70000 پَر ہے ہر پر میں 70000 چہرے ہیں ہر چہرے میں 70000 منہ ہے ہر منہ میں 70000 زبانیں ہے اور ہرزبان سے 70000 بولیوں میں رب کی تسبیح پڑھتا ہے اور ان تمام تسبیحوں کا ثواب اُس پرھنے والے کے نامہ اعمال میں لکھا جاتا ہے۔
(نور سی ظہور تک ، صفحہ 15)

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدِ نِ النَّبِیِّ الْاُمِّیِّ وَ عَلٰی آلِہٖ وَ صَحْبِہٖ وَ بَارِکْ وَ سَلِّمْ

جو نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پرایک بار درود شریف پڑھے گا تو اللہ تعالٰی اس پر 10 رحمتیں نازل فرمایں گےاور اُس کے 10 گناہ مٹا دیں گے اور اسکے 10 درجے بلند کر دیں گے اور دوسری روایت میں آتا ہے کہ اللہ پاک خود اور اس کے فرشتے 70 مرتبہ اس پر درود پڑھتے ہیں۔
(بہارِالشریعت، ، حصہ 3، ، صفحہ 76)

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدِ نِ النَّبِیِّ الْاُمِّیِّ وَ عَلٰی آلِہٖ وَ صَحْبِہٖ وَ بَارِکْ وَ سَلِّمْ

جو روزانہ 100 بار نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود شریف پڑھے اور شہادت کی تمنا رکھے تو وہ شہید مرےگا۔
(بہارِ شریعت ، حصہ 4 ، صفحہ 174)

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدِ نِ النَّبِیِّ الْاُمِّیِّ وَ عَلٰی آلِہٖ وَ صَحْبِہٖ وَ بَارِکْ وَ سَلِّمْ

durood shareef parhne ke fayde

جو کوئی دن بھر میں 1000 بار درود پڑھےگا تو وہ اُس وقت تک نہیں مرےگا جب تک کی اپنی جگہ جنت میں نہ دیکھ لے۔
(خزینہِ درود شریف ، صفحہ 14)

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدِ نِ النَّبِیِّ الْاُمِّیِّ وَ عَلٰی آلِہٖ وَ صَحْبِہٖ وَ بَارِکْ وَ سَلِّمْ

جب بھی جہاں بھی اور جتنی بار بھی حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نام مبارک آئے تو ہر بار آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود شریف پڑھنا واجب ہے اور ایسا نہ کرنے پر سخت وعید ہے۔
(بہارِ شریعت ، حصہ 1 ، صفحہ 21)

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدِ نِ النَّبِیِّ الْاُمِّیِّ وَ عَلٰی آلِہٖ وَ صَحْبِہٖ وَ بَارِکْ وَ سَلِّمْ

جس نے دعا کے اول وآخر میں درود شریف پڑھا تو اسکی دعا رد نہیں کی جاتی۔
(قربِ مصطفیٰ ، صفحہ 75)

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدِ نِ النَّبِیِّ الْاُمِّیِّ وَ عَلٰی آلِہٖ وَ صَحْبِہٖ وَ بَارِکْ وَ سَلِّمْ

جس نے درود شریف کو ہی اپنا وظیفہ بنا لیا تو یہ اُس کی دنیا اورآخرت کے لیئے تنہا کافی ہے اور اسکو کسی دوسرے وظیفے کی ضرورت نہیں۔
(بہارِ شریعت ، حصہ 3 ، صفحہ 77)

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدِ نِ النَّبِیِّ الْاُمِّیِّ وَ عَلٰی آلِہٖ وَ صَحْبِہٖ وَ بَارِکْ وَ سَلِّمْ

durood-shareef-parhne-ke-fayde