چونکہ ہماری مسجد میں بعداز نماز فجر و مغرب پابندی کے ساتھ محفل ذکر خفی قلبی ہوتی ہے اور ہفتہ وار ہر پیر المبارک کو بعداز نمازمغرب اور جمعۃ المبارک کو بعد ازنماز جمعہ اور ہرماہ کی دوسری اتوار کو ماہانہ خصوصی محفل ذکر کا خصوصی اہتمام ہوتا ہے ۔
اس حوالے سے ہمارے پڑوسی گاؤں کے ایک نوجوان جس کا نام محمد نذیر ہے اس کو خواب آیا کہ ہماری مسجد میں ماہانہ محفل ذکر ہے وہ کہتا ہے کہ گاؤں کے دیگر افراد ذکرکیلئے جارہے ہیں جبکہ وہ ذکر کی محفل میں آنے کیلئے پس وپیش کررہا ہے خواب میں دیکھتا ہے کہ اس نوجوان کی نانی جو کہ کچھ عرصہ قبل وفات پا چکی ہیں اس کی خواب میں آ کر کہتی ہیں کہ تو ذکرکی محفل میں کیوں نہیں جا تا ہے فورا جا کر ذکر کی محفل میں ذکرکر چونکہ مرحومین کی اولاد یا قریبی اگر ذکر کریں گے تو ان کے خاندان کے مرحومین کو اس ذکر کی بدولت اجروثواب ملتا ہے ۔