صداۓ کمال، کمال کی آواز ہے کیونکہ اس پرچے کی فکر درودشریف کی ترویج وفروغ ہے، اللہ پاک نے تمام اذکار میں درودشریف کو افضل ذکر فرمایا ہے۔ جبار مرزا کے کالموں سے دارالحسنات اور دارالفیضان کی خبریں ملتی رہتی ہیں۔
ہما ہمی کے اس جھلسے ہوۓ ماحول میں اس قسم کی درس گا ہیں اور شذرات بہت بڑی غنیمت ہیں اللہ تبارک تعالی سید حسنات احمد کمال کی سعی کو قبولیت کے شرف سے سرفراز فرمائیں میں دل سے اس ایمان افروز عمل پر انہیں مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ صدائے کمال کی پہلی اشاعت بھی خوبصورت تھی ،اس تسلسل کےلئے دعا گو ہوں ۔