ہمارے پڑوسی گاؤں کے ایک سنئیر استاد جو ابھی بقید حیات ہیں ان کا نام نذیراحمد ہے ایک دفعہ ہماری مسجد میں ماہانہ ذکر کی محفل جو کہ نماز ظہر کے بعد ہو رہی تھی میں شریک تھے ۔ ذکر کے دوران ان کواونگھ آگئی ساتھ ہی ان کو یہ مشاہدہ ہونے لگا کہ وہ فوت ہوچکے ہیں اور قبر میں لیٹے ہوۓ ہیں ۔اتنے میں منکر نکیر خوف ناک صورتوں کے ساتھ ان کی قبر میں آتے ہیں ۔
چونکہ وہ ظاہری طور پر ہماری محفل ذکر میں بیٹھ کر ذکر کر رہے تھے ذکر کے دوران اونگھ کی وجہ سے انھیں اپنی قبر کا منظر دیکھایا جارہا تھا ۔ نذیراحمد صاحب بتاتے ہیں کہ جب انھوں نے دوران ذکر مشاہدہ میں منکر نکیر کو دیکھا تو ڈر گئے اس پر ایک فرشتہ نے دوسرے فرشتہ سے کہا کہ اس کا کیا حساب کتاب کرنا یہ تو پہلے ہی ذکر کررہا ہے یہ کہہ کر فرشتے واپس چلے گئے ۔ میں نے نذیر صاحب سے کہا کہ آپ نے جومنظر مرنے کے بعد دیکھنا تھا اللہ تعالی نے آپ کو ذکر کی برکت سے دنیا میں دکھادیا ہے۔