ہماری پھوپھو کا جواں سالہ بیٹا جس کا نام سید نوید شاہ تھا گورنمنٹ سکول میں بطور آئی ٹی ٹیچر گریڈ 16 میں نئی نئی ملازمت ملی تھی وہ اچانک عید الفطر والے دن ایک حادثے میں فوت ہو گیا وہ میرے کزن سید کالم شاہ کوخواب میں ملا ہوایوں کہ خانقاہ دارلحسنات میں نعت کی محفل ہے میں مرحوم کونعت پڑھنے کے لئے جب سٹیج پر بلاتا ہوں۔
تو وہ محفل میں موجود لوگوں کو مخاطب کرکے کہتا ہے کہ آج وہ نعت سناؤں گا جس کی وجہ سے اسکی بخشش ہوئی اس کے بعد اس نے ترنم سے وہ درود پاک پڑھنا شروع کر دیا جو ہمارے سلسلے میں پڑھا جا تا ہے اور ہمارے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو بے حد پسند ہے ۔