آستانہ عالیہ گولڑہ شریف برصغیر پاک بھارت میں کسی تعارف کا محتاج نہیں ردِ قادنیت اور حب رسول اللہ ﷺ اس آستانے کی شناخت ہیں. پیرمہرعلی شاہ صاحب نے مرزاغلام احمد قادیانی کو چیلنچ دے کر اس کے لئے جینا حرام کر دیا تھا ، حضرت پیر مہر علی شاہ صاحب کے پوتے اور نامور شاعر پیرنصیرالدین نصیر صاحب کا جب انتقال ہوا تو شاید جمعۃ المبارک کا دن تھا ۔
میں تمام ترکوشش کی لیکن ان کے جنازے میں شرکت نہ کر سکا جس کا مجھے بے انتہا دکھ تھا خیرایک تنظیم صوفی شاعر اور فقیروں کے گھرانے کا فرد ہونے کی وجہ سے میں نے انہیں لاکھوں کی تعداد میں درودشریف ایصال ثواب کیا یقین جانئے کہ اگلے ہی روز پیر نصیر الدین نصیر میرے خواب میں آۓ اور ذاتی طور پر اتنی تعداد میں درود شریف تخفہ بھجوانے پرشکر یہ ادا کیا۔