حدیث شریف میں ہے کہ جہاں ذکر کی محفل ہوتی ہے وہاں ملائکہ بھی تشریف لے آتے ہیں اور وہ ملائکہ جب ذکر کے بعد اللہ کی بارگاہ میں واپس جاتے ہیں تو اللہ رب العزت فرما تا ہے کہ ملائکہ خوش خبری سنادو ذکر کرنے والوں کو کہہ دو اللہ تعالی نے سب کی بخشش فرمادی ہے ۔ میرے ایک کزن خواب سناتے ہیں کہ ہماری مسجد میں محفل ذکر ہے اور ذکر کرنے والوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے میرے وہ کزن پریشان ہو جاتے ہیں۔

 

کہ آج تو بڑی خاص محفل ذکر ہے اور ذکر میں آنے والوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے وہ خواب میں سوچتے رہے کہ جب میں ذکر کرانے آؤں گا تو کیا سوچوں گا کہ اتنے کم لوگ ذکر کرنے آۓ ہیں ۔ وہ شاہ صاحب بتاتے ہیں کہ اتنے میں آپ ذکر کرانے مسجد میں آ جاتے ہیں ۔ وہ شاہ صاحب مجھے بتاتے ہیں کہ بھائی جان آج بہت کم لوگ ذکر کرنے آۓ ہیں اس پر میں انھیں کہتا ہوں کہ شاہ صاحب ذرا غور سے دیکھیں کہ کتنے زیادہ افراد ذکر کےلئے آۓ ہیں ۔ میرے کزن کہتے ہیں کہ آپ کے کہنے پر میں نے جب مسجد کے صحن کی طرف دیکھا تو ذکر کرنے والے افراد کا بے پناہ ہجوم تھا جس میں ملائکہ بھی تھے ۔ اہل برزخ بھی تھے اور عام مسلمان بھی تھے ۔

Malayka Aur Ahle Barzakh Bhi Zikr Me Shamil Me Shamil